امریکی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان
ٹورنامنٹ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں کھیلا جائے گا
ابوظہبی ٹی10 لیگ کے منتظمین نے امریکی ٹی10 لیگ کے افتتاحی سیزن کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا کی سرزمین پر دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی10 کا ایڈیشن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔
یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے منتظمین کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں سابق کپتان مصباح الحق، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن، ٹی10 گلوبل اسپورٹس کے چیئرمین نواب شاہ جی الملک، کوآرگنائزر امت پٹیل شریک تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی10 لیگ کی رنر اَپ فرنچائز کے بھارتی مالک نے لنکن لیگ میں ٹیم خرید لی
اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ پرانے کھلاڑی دوبارہ کھیلیں اور مجھے یقین ہے کہ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کامیاب ہوگا۔
منتظمین کی جانب سے یو ایس ٹی10 کا لوگو بھی متعارف کرایا گیا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔