بجلی چوری سے متعلق عابد شیر علی کے بیان پر سندھ اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی

بجلی چوری واپڈ عملے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے، اپنی غلطی ماننے کی بجائے عوام کو چور کہنا زیادتی ہے، نثار کھوڑو


ویب ڈیسک April 25, 2014
پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ پر نواز لیگ کے اراکین نے بھی شدید احتجاج کیا۔ فوٹو: فائل

بجلی چوری سے متعلق عابد شیرعلی کے بیان پر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے طویل لوڈشیڈنگ اور وزیرمملکت عابد شیرعلی کی طرف سے سندھ کے عوام کو بجلی چور قرار دینے کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر ارکان نے بھی ان کا ساتھ دیا اور عابد شیرعلی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے پر نواز لیگ کے ارکان نے اسپیکر سے احتجاج کیا جس پر اسپیکر نے نواز شریف اور شہبازشریف سے متعلق ریمارکس حذف کرا دیئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کوکمزورسمجھ کر دھونس جمانےکی کوشش نہ کی جائے۔ اس موقع پر سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہاکہ بجلی چوری واپڈ عملے کی ملی بھگت سے ہوتی ہے، اپنی غلطی ماننے کی بجائے عوام کو چور کہنا زیادتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |