ایشیاکپ بھارتی بورڈ پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل تحت کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی، رپورٹس
ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ چیف بھارت میں ایشیاکپ پر بھی بات کریں گے
حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یواےای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ شیڈول کا اعلان؛ بی سی سی آئی نے اہم میٹنگ بلالی
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی نے ابتک شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے، کیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔