کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے عمران خان

پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے، میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی

(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

احتساب عدالت میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ پارٹی چھوڑ نہیں رہے، چھڑوائی جا رہی ہے۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر پارٹی چھڑوا رہے ہیں۔ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں۔ پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہورہی ہے ۔ جس طرح پی ڈی ایم کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں صرف کارکنان اور خواتین کے لیے پریشان ہوں ۔ جس طرح کارکنان اور خواتین کے ساتھ سلوک کیا جارہا ہے ۔
Load Next Story