جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا وکیل کا دعویٰ
جمشید چیمہ اور مسرت جمشید سے میری ملاقات جیل میں ہوئی جہاں اس حوالے سے بات ہوئی، وکیل
پی ٹی آئی رہنماؤں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دونوں پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید سے میری ملاقات جیل میں ہوئی جہاں اس حوالے سے بات ہوئی۔
وکیل نے دعویٰ کیا کہ دونوں رہائی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
واضح رہےکہ 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔