اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے گروہ کے15کارندے گرفتار

ملزمان اسکول، کالجوں اوریونیورسٹیوں میں میٹرک سے لیکرگریجویشن تک کے طلبہ وطالبات کو منشیات فراہم کرتے تھے، اے این ایف


ویب ڈیسک April 25, 2014
ملزمان کے قبضے سے 39 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے، اے این ایف۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو نشے کا عادی بنانے والے نیٹ ورک کے 15 کارندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

فورس کمانڈر اے این ایف کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات نشے کا عادی اور ان سے منشیات کی اسمگلنگ کروانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے طالب علموں کو منشیات اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے 15 کارندوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 39 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی ہے۔

ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اسکول، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں میٹرک سے لے کر انٹر اور گریجویشن تک کے طلبہ و طالبات کو منشیات فراہم کرتے تھے، پہلے طالب علموں کو نشے کا عادی بنایا جاتا تھا اور پھر انھیں بلیک میل کر کے نشہ آور اشیاء بیچنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ اے این ایف نے اس ماہ کے آغاز میں بھی پنڈی ریجن سے 53 کلو گرام ہیروئن پکڑی تھی جو کہ بچوں کو فراہم کی جاتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |