دل کی بند شریانیں کھولنے والے اسٹنٹ کی قیمت میں اضافہ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مختلف کمپنیوں کے تیارکردہ اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے:فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) نے دل کی شریانیں کھولنے والے اسٹنٹس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیارکردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 روپے، رینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 اور ریزولیٹ اونکس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 654 روپے مقرر کردی گئی۔


ڈریپ کے مطابق ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58 ہزار 851 ، پروموس پریمئیر کی 75 ہزار 846، پروموس ایلیمنٹ پلس کی قیمت 64 ہزار 844 ، اوسیریو کی ایک لاکھ 23 ہزار 602 اور فائر ہاک کی قیمت 63 ہزار 205 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بی ایم ایس انگریٹی کی قیمیت 24ہزار 580، زلمس کی قیمت 80ہزار 529، بائیو میٹرکس الفا اسٹنٹ کی ایک لاکھ 19 ہزار 388 ، بائیو میٹرکس نیو فلیکس اسٹنٹ کی 86 ہزار 147 اور اسٹنٹ زوکون کی قیمت 58 ہزار 992 روپے ہوگی۔

 
Load Next Story