سعودی عرب میں پہلے انگریزی ریڈیواسٹیشن کے افتتاح کی رنگارنگ تقریب

تقریب میں موسیقی اور رقص کی محفل بھی رکھی گئی تھی


ویب ڈیسک May 23, 2023
سعودی عرب کے پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کے افتتاح میں موسیقی اور رقص پیش کیا گیا؛ فوٹو: العربیہ نیوز

سعودی عرب میں پہلے انگلش ریڈیو اسٹیشن کے افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر موسیقی اور رقص کی محفل بھی رکھی گئی تھی۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی آرامکو کے ریڈیو اسٹیشن میں 1957 میں انگریزی زبان میں پروگرام پیش کیے جاتے تھے تاہم اب سعودی عرب کے پہلے مکمل انگریزی زبان کے ریڈیو اسٹیشن''ایم بی سی'' کا افتتاح کر دیا گیا۔

انگریزی ریڈیو اسٹیشن ''ایم بی سی'' العربیہ نیوز کا پروجیکٹ ہے جس کی افتتاحی تقریب بلیوارڈ ریاض کے لاؤڈ لانچ پائروٹیکنکس میں لائیو میوزک اور رقص کی محفل سجائی گئی۔

Saudi-arabia-first-english-channel

ریڈیو اسٹیشن کے سی ای او سیم بارنیٹ نے ''العربیہ'' سے گفتگو میں کہا کہ یہ سعودی عرب میں زندگی کی تازہ جھلک دیکھنے اور سننے کا موقع ہے۔ یہ متحرک، پُرجوش اور فعال ہے۔

سی ای او نے مزید کہا کہ انگریزی بولنے کی صلاحیت رکھنے والے بڑی تعداد میں سعودی نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے نئے مواقع ہیں۔ تارکین وطن بھی اس موقع سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

Saudi-arabia-first-english-channel

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن کے تحت مملکت میں کئی نمایاں تبدیلی ہوئی ہیں جن میں خواتین کو بااختیار بنانے سمیت سیاحت، ثقافت اور کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں