فیاض الحسن چوہان کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

خان صاحب نے میری گرفتاری پر ایک لفظ تک نہیں کہا، پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک May 23, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو سمجھایا تھا کہ آپ جس اسٹریجیٹی پر چل رہے ہیں یہ درست نہیں، ریاست سے ٹکرانا سیاست دانوں کا کام نہیں ہوتا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کی لیڈر شپ میں کوئی ایسا بندہ نہیں تھا جس نے عمران خان کو سمجھایا یا بتایا ہو کہ سیاست عدم تشدد کیساتھ کرنی چاہئے، میں پارٹی میں واحد شخص تھا جس کی وجہ سے پارٹی میں مجھے کھڈے لائن لگادیا گیا اور بنی گالا و زمان پارک میں میرا داخلہ بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا کہ تشدد اور ریاستی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں اور سیاسی انداز میں اپنی جدوجہد کریں، خان صاحب نے میری گرفتاری پر ایک لفظ تک نہیں کہا جس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر کے کہنے پر رانا ثنا کی پولیس نے مرا گھر تباہ کیا، میری فیملی کے 4 لوگ گرفتار ہیں اور چار گھر تباہ ہوئے ہیں، عمران خان نے میری بات نہیں مانی جس کا نقصان ہوا، 9 مئی کو جس طرح عوام دکھی ہوئی مجھے بھی دکھ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |