رام چرن نے G20 کانفرنس میں اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کا اشارہ دے دیا

فلم ’آرآرآر‘ سے رام چرن کو عالمی شہرت ملی ہے اور فلم نے ایک آسکر بھی جیتا ہے

فوٹو: فائل

بھارتی بلاک بسٹر 'آرآرآر' کے میگا اسٹار رام چرن بھارت کے آسکر ایوارڈ جیتنے کیلئے شہ سرخیوں پر تھے اب انہوں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کا اشارہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا ''میں انڈیا کو مزید دریافت کرنا چاہتا ہوں اور اگر ہالی وڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نہ آئیں تو میں اپنی فلموں کو چھوڑ کر کہیں اور نہیں جانا چاہتا''۔


رام چرن نے کہا ''میں اپنی ثقافت کے ساتھ جڑا رہنا چاہتا ہوں، میں لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے انڈین جذبات اور ہماری ثقافت بہت مضبوط ہے''۔

38 سالہ اداکار اپنے ہالی وڈ ڈیبیو کیلئے انتظار کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ جلد ہی سارے معاملات طے پا جائیں گے۔

فلم 'آرآرآر' سے رام چرن کو عالمی شہرت ملی ہے اور فلم نے ایک آسکر بھی جیتا ہے جبکہ سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی، کسی کی جان' میں اداکار نے حال ہی میں کامیو جھلک دی تھی۔

Load Next Story