25 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں مریم اورنگزیب کا اہم اعلان سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا


ویب ڈیسک May 23, 2023
فوٹو فائل

پچیس مئی کو عام تعطیل سے متعلق خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچیس مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی، ملک بھرمیں عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرچلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 25 مئی کو"یوم تکریم شہداء پاکستان" منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس دن وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کی یادگاروں کو توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاؤس پر بھی مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں