’حلیمہ سلطان‘ بولڈ لباس پہننے پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں
شہرہ آفاق ترک ویب سیریز 'ارطغرل' کی ہیروئن حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو کینز فلم فیسٹیول میں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔
ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے انسٹاگرام پر فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی کیپشن میں کینز فلم فیسٹیول کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
اداکارہ نے اس سے قبل 2021 میں فرانس میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کی تھی جب وہ ایک ڈائمنڈ کمپنی کے ساتھ کام کررہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر مداح حیران ہیں کہ 'حلیمہ سلطان' اس برس کینز فلم فیسٹیول میں کیوں آئی ہے۔
ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا وہ کسی فلم میں اداکاری کیلئے فیسٹیول میں تشریف لائی ہیں جبکہ ایک مداح نے بلجیک کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔
اکثر صارفین 'حلیمہ سلطان' کو بولڈ ڈریس میں دیکھ کر خوش نہیں ہوئے اور انہوں نے اداکارہ کو بے حیائی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔