پی ٹی آئی رہنماؤں کے علیحدگی کے اعلان پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں سنا تھا اب پی ٹی آئی کے لیے جبری طلاق کا رجحان سامنے آیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 23, 2023
فوٹو فائل

پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی اور علیحدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

شیریں مزاری نے مستقبل میں سیاست نہ کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدو کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

سینئر رہنماؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ' پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے 'جبری علیحدگیوں' کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورت حال میں یہ بھی سوچ رہا ہوں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ملک سے کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں