ایران کی زیرِزمین جوہری تنصیب جسے نشانہ بنانا امریکا کیلئے ناممکن ہوگا

اس طرح کی تنصیب ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگی جس میں ایک نئی کشیدگی کا خطرہ ہے جو تصادم کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک May 23, 2023
[فائل-فوٹو]

ایرانی شہر نتنز میں زگروس پہاڑوں کے قریب زیرِزمین ایک ایسی جوہری تنصیب کی تعمیر جاری ہے جسے تباہ کرنے میں امریکا کے جدید فضائی ہتھیار بھی ناکام ہوجائیں گے۔

سیٹلائٹ تصاویر پر ایسو ایٹڈ پریس کے تجزیے اور ماہرین نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی شہر نتنز میں ایٹمی سائٹ کے قریب زیر زمین جوہری تنصیب کیلئے گہرائیوں تک سرنگیں کھودی جارہی ہیں۔

واشنگٹن میں قائم آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر کیلسی ڈیون پورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنصیب مکمل ہوگئی تو یہ ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگی جس سے ایک نئی کشیدگی کا خطرہ ہے جو تصادم کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

نتنز سائٹ پر تعمیر جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے پانچ سال بعد شروع ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے تعمیرات کے حوالے سے اے پی کو بتایا کہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیاں شفاف اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی کے تحت ہیں۔

ایران کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2020 میں زمین کے اوپر موجود سینٹری فیوج مینوفیکچرنگ سینٹر دھماکے کے نتیجے میں جو تباہ ہوگیا تھا نئی تعمیر اس کی جگہ لے گی۔ ایران نے دھماکے کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں