کراچی میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے دو جاں بحق

منگھوپیر زبیو گوٹھ میں بچوں کی لڑائی کے بعد دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا، جس میں خاتون سمیت دو زخمی بھی ہوئے، پولیس

(فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں میں مسلح تصادم ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے زبیو گوٹھ میں بچوں کا جھگڑا جب بڑوں تک پہنچا تو دونوں فریقین کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی۔ بعد ازاں دونوں فریقین اسلحے کے ساتھ آئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔


فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بچوں کا جھگڑا معلوم ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story