سوات میں پولیس اور مسلح شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شہری جاں بحق
شرپسندوں نے پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد غار میں پناہ لے لیا، مقابلے میں پولیس اہلکار بھی زخمی
خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہری جاں بحق جبکہ ایلیٹ پولیس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے بنجوٹ منگلور میں مبینہ شرپسندوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر مضروب جاں بحق جبکہ ایلیٹ پولیس کا اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر سید شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد شرپسندوں نے ایک غار میں پناہ لے لیا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا ہے۔