
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا بھارتی ساختہ کھانسی کا شربت گیمبیا اور ازبیکستان میں درجنوں بچوں کی اموات سے منسلک تھے۔
وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ یکم جون سے کھانسی کے کسی بھی شربت کو برآمد کرنے سے پہلے سرکاری لیبارٹری کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہوگا۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کھانسی کے شربت کو کی جانچ اور تجزیہ کے سرٹیفکیٹ کی تیاری کے تحت برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت کی دو کمپنیوں کے تیار کردہ کھانسی کے شربت گزشتہ سال گیمبیا میں 70 اور ازبیکستان میں 19 بچوں کی موت کا سبب بنے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔