
ٹویٹر پر کئی دنوں سے ایک پوسٹ وائرل تھی میں ایک لڑکی پریا نے بتایا کہ کینسر میں مبتلا ان کی والدہ شوانی چکرورتی کی آخری خواہش ہے کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کریں۔
شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ کی آخری خواہش پوری کردی ہے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے شوانی سے چالیس منٹ تک گفتگو کی ہے۔
Remember Shivani that 60yrs Old Last Stage Cancer Patient from Kolkata Her Last Wish Was to Meet @iamsrk Sir?
Her Wish Got Fulfilled Last Night, Today SRK Sir Called her Talked almost 30 Minutes, He is The Humblest Star on Earth for a Reason,
1/4 pic.twitter.com/gWSSgQpzv4
- SRKian Faizy ( FAN ) (@SrkianFaizy9955) May 23, 2023
پریا چکرورتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے میری والدہ کی صحت کیلئے دعا کی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ میری شادی میں شرکت کریں گے۔
سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شاہ رخ خان کے عمل کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور بعض صارفین نے لکھا کہ بالی وڈ کنگ کا دل سونے کا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔