’’جیو نیوز‘‘ کی آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ پرالزام تراشی کیخلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

میڈیا کو آزادی ہونی چاہئے لیکن قومی مفاد کو داؤ اور دفاعی اداروں پر بغیر ثبوت انگلی نہیں اٹھانی چاہئے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک April 25, 2014
جیو نیوز کے خلاف قرار داد تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ اسمبلی میں جیو نیوز کے خلاف آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ پرالزامات لگانے کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کےاجلاس میں تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے خلاف جیونیوز پر نشر کئے گئے الزامات کے خلاف قرارداد پیش کی، جس میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پے شک میڈیا کو آزادی ہونی چاہیے لیکن اس آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ قومی مفاد کو ہی داؤ پر لگا کردفاعی اداروں پر بغیر ثبوت انگلی اٹھائی جائے، خرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملے کا الزم جیو نے براہ راست آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام پر عائد کیا تھا جس کے بعد بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالف نے ''جیو نیوز'' کی قومی مفاد کے خلاف چلائی جانے والی نشریات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم دفاعی اداروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بناکر ان کے خلاف ''جیو''کی طرح زہراگلنا شروع کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں