نیوزی لینڈ بھیڑوں کی تعداد میں کمی لیکن انسانوں سے اب بھی زیادہ قرار
ماہرین کے مطابق یہ تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے کیونکہ 1980 کے عشرے میں 22 بھیڑیں فی فرد تھیں جو ایک ریکارڈ تھا
نیوزی لینڈ بہت سی غیرمعمولی باتوں کی وجہ سے مشہور ہے کیونکہ وہاں بھیڑوں کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہے تاہم اب ایک انسان کے مقابلے میں وہاں پانچ بھیڑیں پائی جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ تاریخ میں بھیڑوں کی آبادی کا سب سے کم درجہ ہے کیونکہ 1980 کے عشرے میں فی فرد بھیڑوں کی تعداد 22 تک تھی۔ یعنی ہر فرد کے حصے میں 22 بھیڑیں تھیں۔
سال 2022 میں بھیڑ شماری کے بعد تمام مویشیوں کے ریوڑ میں کل دو کروڑ 53 لاکھ بھیڑیں ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ برس کے مطابق چار لاکھ کم ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھیڑوں کی تعداد 1850 سے گنی جارہی ہے اور اس دوران پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بھیڑ کی تعداد غیرمعمولی طور پر گررہی ہے۔
بھیڑوں کی تعداد میں کمی کی وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ اب انہیں اون کے لیے نہیں پالا جارہا کیونکہ مصنوعی ریشوں سے اب کپڑے بنائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب چراہ گاہوں کی کمی سے بھی غلہ بانی کو نقصان ہورہا ہے۔