وارم اپ میچز آسٹریلیا کو انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش

بنگلہ دیش کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا، نیوزی لینڈکا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا


Sports Desk September 17, 2012
ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز میں این سی سی پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ٹونی ہل اور ماریس ایرسمس سپروائز کریں گے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ورلڈ ٹی 20 وارم اپ میچز میں این سی سی پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ٹونی ہل اور ماریس ایرسمس سپروائز کریں گے۔

ٹی وی آفیشل کے طور پر انھیں موریس ڈی لاسلوا کی معاونت میسر ہوگی، مورز کرکٹ گرائونڈ پر بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، روچیرا پالیاگرو اور رویندرا ویمالیساری آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ تھرڈ آفیشل کی ذمہ داری نشان دھنن سنگھے انجام دیں گے،کولٹس کرکٹ گرائونڈ پر نیوزی لینڈ کی آزمائش جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ہوگی۔

بروس اوکسنفورڈ اور ٹی ایچ ویجے وردینا کے ساتھ روہت کوٹھااچاچی امپائرز مقرر کیے گئے ہیں۔پی سارا اوول گرائونڈ پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم افغانستان کا سامنا کرے گی، اشوکا ڈی سلوا کے ساتھ سینا ناڈی ویرا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ گریٹیان لیانگے تھرڈ آفیشل بنائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں