سلمان خان نے بالی ووڈ ميں سب سے ’’فٹ ہیرو‘‘ كا اعزاز اپنے نام كر ليا

سروے میں سلمان خان نے 43.36 فيصد ووٹ حاصل کئے جب کہ ہرتیک روشن 42.81 فيصد ووٹ حاصل كر كے دوسرے نمبر پر رہے

بالی ووڈ میں دبنگ خان کی جسامت جیسا ہی شائد کوئی دوسرا اداکارہو،سروے میں لوگوں کی رائے۔ فوٹو: فائل

دبنگ خان نے بالی ووڈ ميں سب سے بہترين جسامت ركھنے والے اداكار كا اعزاز اپنے نام كر ليا۔


ایک بھارتی جریدے کی جانب سے بہترین جسامت رکھنے والے اداکار کے لئے کرائے گئے آن لائن سروے میں سلمان خان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا جب کہ دوسرے نمبر پر ہرتیک روشن رہے، سروے کے مطابق سلو بھائی نے 43.36 فيصد ووٹ جب کہ ہرتیک روشن 42.81 فيصد ووٹ حاصل کئے، سروے میں زیادہ تر لوگوں کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں دبنگ خان کی جسامت جیسا ہی شائد کوئی دوسرا اداکارہو۔
Load Next Story