پاکستان میں تیل و گیس کی تنصیبات پر حملوں پرافسوس ہےامریکا

پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 24, 2023
امریکا جمہوری اقدار کا نفاذ اورآزادی اظہار کا حامی ہے، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:اسکرین گریب

امریکا نے پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پرحملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس تنصیبات پر حملوں میں 4 سرکاری اہلکاروں اور 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی پر کوئی پوزیشن نہیں ۔امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، جمہوری اقدار کا نفاذ اور قانون کی عمل داری کا حامی ہے۔ قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں