جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل میں پھنسے پائلٹس کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا پائلٹس لائسنس سے متعلق اہم اجلاس آج صبح 11 بجے بلوایا گیا ہے، ذرائع

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا پائلٹس لائسنس سے متعلق اہم اجلاس آج صبح 11 بجے بلوایا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل میں پھنسے پائلٹس کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا پائلٹس لائسنس سے متعلق اہم اجلاس آج صبح 11 بجے بلوایا گیا ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے متعلق سی اے اے حکام اپنا جواب جمع کرائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: پائلٹس کے جعلی لائسنس کا بیان، پی آئی اے کو 100 ارب روپے کا نقصان

اجلاس میں پائلٹس ، ایوی ایشن کمپنیز اور پی آئی اے سمیت ایف آئی اے حکام کو بلایا گیا ہے ، سال 2020 میں سی اے اے کے جعلی لائسنس پائلٹس کا اسکینڈل سامنے آنے پر 262 پائلٹس کو مشتبہ قرار دیا گیا تھا ، مشتبہ پائلٹس میں پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کے پائلٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاملے سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کر رہا ہے، 3سال گزرنے کے باوجود ایف آئی اے پائلٹس لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ کرسکا۔
Load Next Story