کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دفاعی اداروں کے تحفظ میں حکومت کہاں کھڑی ہے چوہدری نثار

دفاعی اداروں کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے،ہم افواج پاکستان کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ

حامدمیر کے بھائی اپنا بیان پولیس اورعدالتی کمیشن کے سامنے ریکارڈ کراتے، چوہدری نثارعلی، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دفاعی اداروں کے تحفظ میں حکومت کہاں کھڑی ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن دفاعی اداروں کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے،ہم افواج پاکستان کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ دفاعی اداروں کے تحفظ میں حکومت کہاں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر کے بھائی نے اسلام آباد پولیس کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے جبکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ ان کے بھائی کا بیان اس طرح آنے کی بجائے پولیس اور عدالتی کمیشن کے سامنے آتا اور ثبوت پولیس اور کمیشن کو پیش کیے جاتے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حامد میر پر حملے کی سندھ پولیس دن رات تحقیقات کر رہی ہے اور صوبائی حکومت سمیت وفاق بھی اس سے مکمل تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ میری ذمہ داری ہے کہ ملزمان کو کٹہرے میں لاؤں جبکہ حملے سے متعلق عدالتی کمیشن بھی 21 دن میں قوم اور حکومت کے سامنے حقیقت پیش کرنے کا پابند ہے۔
Load Next Story