کے پی میں سابق وزیر سمیت 5 پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری معطل

درخواست گزاروں کو تین دن کے اندر ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک May 24, 2023
درخواست گزاروں کو تین دن کے اندر ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش ہونے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر سمیت 5 پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر انور زیب ، سابق ایم پی اے اجمل خان سمیت پی ٹی آئی کے پانچ کارکنان کی تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر سمیت پانچوں افراد کی تین پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر درخواست گزاروں کو تین دن کے اندر ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

ہائی کورٹ نے درخواست گزارں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کیس کو دارالقضا منتقل کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں