ایشیاکپ ہائبرڈ ماڈل پر عمل ہونا کوئی برائی نہیں وہاب ریاض

موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، سابق کرکٹر


Sports Reporter May 24, 2023
موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، سابق کرکٹر (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے ایشیاکپ کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر عمل ہونے میں کوئی برائی نہیں۔

لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے خواتین کیلئے پنگ گیمز کرانے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پی سی بی نے ایشیاکپ کیلئے جو ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا ہے موجودہ حالات میں اس سے بہتر کوئی آپشن نہیں، پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر بھی ون ڈے میچز درکار ہیں، نیوٹرل مقام پر بھی میچز سے گرین شرٹس کو ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو فارغ کرکے ڈیٹابیس سلیکشن کمیٹی پر ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں پرفارمنس کے ساتھ ڈیٹا بیس معاملات سے زیادہ واضح تصویر سامنے آسکتی ہے۔ ابھی اس پر مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس پر کامیابی کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کے لئے نیک خواہشات ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بھارتی بورڈ پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں