ایمرجنگ ویمنز ٹی20 ایشیاکپ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
فاطمہ ثناء قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گی
نوجوان فاسٹ بولر فاطمہ ثنا اے سی سی ایمرجنگ ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 14 رکنی ٹیم میں 4کھلاڑی اس سال کے اوائل میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
23 برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے 12 سے 21 جون تک ہانگ کانگ میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیاکپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان اسکواڈ کی تشکیل مارچ میں ملتان میں کیمپ میں ٹریننگ کے علاوہ کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔
نوجوان فاطمہ ثنا 31 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 24 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نماندگی کرچکی ہیں، پاکستان اسکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان) انوشا ناصر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، گل رخ، لبنی بہرام، ناجیہ علوی(وکٹ کیپر)، نتالیا پرویز، صدف شمس، شوال ذوالفقار، عروب شاہ، طوبہ حسن، ام ہانی اور یسری عامر شامل ہیں جبکہ امبر کائنات، دعا ماجد، فاطمہ خان اور رامین شمیم ریزرو کھلاڑی ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، چھٹی بار چیمپیئن کا تاج آسٹریلیا کے سر پر سج گیا
پاکستان ٹیم گروپ اے میں بھارت اے، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ اے کے ساتھ ہے اور وہ اپنا پہلا میچ 13جون کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، 15 جون کو اس کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا جبکہ 17جون کو وہ روائیتی بھارت سے ٹکرائے گی۔
کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت ان کے لیے اعزاز ہے، اہم ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے وہ بہت پرعزم اور پرجوش ہیں۔
پاکستان ٹیم کا کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جمعرات سے شروع ہورہا ہے اور 8 تک جاری رہے گا، پاکستان ٹیم اگلے روز 9 جون کو ہانگ کانگ روانہ ہوجائے گی۔
ٹیم کےسپورٹ اسٹاف میں عائشہ جلیل منیجر، محسن کمال ہیڈ کوچ ،محمد کامران حسین اسسٹنٹ کوچ، محمد عثمان شاہد انالسٹ، رابعہ صدیق فزیو تھراپسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گی، قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی میں اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال اور محتشم رشید پر مشتمل تھی۔