خواہش ہے پاکستان اسکواش میں کھویا ہوا مقام حاصل کرے جہانگیر خان
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی اسکواش لیجنڈ سے ملاقات
اسکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی سطح پر اسکواش میں کامیابیاں حا صل کرے اور ہمارا ملک اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرے۔
سابق لیجنڈ نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ملاقات کی اور جولائی میں جہانگیر خان کی زیر نگرانی کراچی جیم خانہ میں آل پاکستان اسکواش ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ا علان کیا۔
جہانگیر خان نے کمشنر کو ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنی تجاویز دیں اور ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا، کمشنر نے کہا کہ شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سال کراچی انتظامیہ نے شہر میں بید منٹن، ٹیبل ٹینس اور نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپین شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر جہانگیر خان نے کمشنر کو کراچی میں تعلیمی اداروں اور اسپورٹس کلب کی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی پھر ماضی کی طرح کھیلوں کا مرکز بن جائے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 16 سال بعد ویمن باسکٹ بال چیمپین شپ منعقد ہوگی۔