امریکامیکسیکو سرحد پر کار ریلی پر فائرنگ میں 10 افراد ہلاک19 زخمی
ملزمان نے گھات لگا کر کار ریلی کے شرکا کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے
میکسیکو-امریکی سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کار ریلی پر فائرنگ کردی، ملزمان 10 افراد کو قتل اور 19 کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی سرحد سے تقریباً 73 میل دور، باجا جزیرہ نما کے ساحل پر واقع سین ویسینٹے میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے گھات لگا کر کار ریلی کے شرکا کو نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گیس اسٹیشن پر کھڑی دو وینز میں بندوق بردار ملزمان گھات لگائے موجود تھے جیسے ہی ریلی پہنچی، ملزمان وین سے رائفلیں لے کر نکلے اور اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واقعے کے محرکات کا بھی اندازہ نہیں کیا جا سکا ہے جس پر پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اسپتال میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 19 میں سے 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔