سندھ حکومت کا کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پنک ٹیکسی بھی چلائی جائیں گی جو خواتین کے لیے مختص ہوں گی


ویب ڈیسک May 24, 2023
فائل فوٹو

ریڈ بس کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سرکاری سطح پر 150 ٹیکسی شہر میں چلائی جائیں گی جبکہ پنک ٹیکسی بھی چلائی جائیں گی جو خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جلد یہ ٹیکسی سروس شروع کریں گے جس میں ڈرائیور کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں