آئرلینڈ نے آسٹریلیا کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا

بولنگ کوچ کریگ میکڈرمٹ آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کا شکار کھیلنے کے گرسکھانے میں مصروف ہیں


Sports Desk September 17, 2012
گذشتہ دو برس کے دوران آئرلینڈ کی پرفارمنس کافی بہتر ہوچکی ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئرلینڈ نے آسٹریلیا کو انجانے خوف میں مبتلا کردیا، کینگروز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز آئرش ٹیم کیخلاف میچ سے کریں گے۔

تاہم ان کے ذہنوں میں زمبابوے کے خلاف میچ کی یادیں تازہ ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی ایڈیشن 2007 کے پہلے رائونڈ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا مگر رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے زمبابوین ٹیم اگلے رائونڈ میں نہیں جاسکی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کے ذہنوں میں یہی خدشات موجود ہیں اگر جارج بیلی کی ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ ان کیلیے ایک اور رسوا کن پرفارمنس ہوگی دلچسپ بات یہ ہے کہ 1983 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

گذشتہ دو برس کے دوران آئرلینڈ کی پرفارمنس کافی بہتر ہوچکی ہے،2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور2011 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف اپ سیٹ کرنے والی آئرش ٹیم خاص طورپر ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں کافی بہتر سمجھی جاتی ہے جبکہ اس کے بولنگ کوچ کریگ میکڈرمٹ حال ہی میں کینگروز کی کوچنگ چھوڑ کرآئے اور وہ آئرلینڈ کے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کا شکار کھیلنے کے گرسکھانے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں