فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار ایڈیشنل آئی جی کراچی

گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے اورانہوں نے 22 افراد کے قتل کا اعتراف کیا،ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات


ویب ڈیسک April 25, 2014
ملزمان نے مزید 100 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا،ایڈیشنل آئی جی کراچی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5خطرناک ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث پانچ خطرناک قیدیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے ہے،ملزمان میں سید فرقان عرف بابا،فیصل محمود،سید ابوتراب،سید رفعت حسین جعفری اور اظہر حسین عرف فراز شامل ہیں۔

شاہد حیات کے مطابق ملزمان گروپ ریکی کے لیے کیمروں والی کیپ استعمال کرتے تھے اور ٹارگٹ کا پیچھا کرکے تمام تفصیلات بھی اکٹھا کرتے تھے جبکہ ملزمان نے طارق روڈ پر دفتر بھی بنارکھا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے 22افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے مزید 100 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ویڈیو بھی برآمد کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں