الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

میئر کراچی کے لیے کاغذات نامزدگی 9سے 10جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ تقریب حلف برداری 19 جون کو ہوگی


Staff Reporter May 24, 2023
فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، میئر کراچی کا الیکشن 15 جون کو ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ ، سکھر، میرپورخاص اور بے نظیر آباد میں میئر کے انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔ ان شہروں میں میئر کے عہدے کے لیے الیکشن 15 جون کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میئر کراچی کے لیے کاغذات نامزدگی 9سے 10جون تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ تقریب حلف برداری 19 جون کو ہوگی۔

سندھ کے 22اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین کا انتخاب بھی 15جون کو ہوگا۔

سندھ کی 36میونسپل کمیٹوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین عہدے کا حلف 19جون کو لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 143ٹاؤن کمیٹیوں، 45ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے الیکشن 15جون کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر،چیئرمین ، وائس چیئرمین کے الیکشن تک ترقیاتی منصوبوں کے اعلان اور افسران کے تقرر و تبادلوں پر پابندی ہوگی، جبکہ الیکشن کے روز پولنگ صبح 8سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں