ترکیہ دنیا کے سب سے لمبی ناک والے شخص کا انتقال ہوگیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مہمت اوزیوک کو دنیا کی سب سے بڑی ناک رکھنے والا شخص قرار دیا تھا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مہمت اوزیوک کو دنیا کی سب سے بڑی ناک رکھنے والا شخص قرار دیا تھا، فوٹو: فائل

دنیا کے سب سے لمبی ناک رکھنے والے ترکیہ کے شہری مہمت اوزیورک 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گنزیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2021 میں ترکیہ کے مہمت اوزیوک کو دنیا کے سب سے لمبی ناک والے آدمی کا خطاب دیا تھا۔ ان کی ناک کی پیمائش 3.46 انچ تھی۔


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ہی بتایا کہ مہمت اوزیوک کو دل کا دورہ پڑا تھا ان کی سرجری ہونی تھی لیکن ڈاکٹرز کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ ان کے بیٹے نے بھی والد کی موت تصدیق کردی۔

دنیا میں سب سے بڑی ناک رکھنے کے ریکارڈ ہولڈر مہمت اوزیوک نے 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنے پر کہا تھا کہ ان کی سونگھنے کی صلاحیت دوسرے لوگوں سے مختلف اور زیادہ ہے۔

مہمت اوزیوک کے خاندان میں اور بھی کئی افراد ہیں جن کی ناک عام افراد سے بڑی ہے تاہم مرتے دم تک یہ اعزاز مہمت اوزیوک کے نام ہی رہا۔
Load Next Story