عراقی دارالحکومت بغداد میں انتخابی ریلی میں دھماکے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جارہی تھی


ویب ڈیسک April 25, 2014
دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ فوٹو:فائل

عراق کے دارالحکومت میں انتخابی ریلی کے دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جارہی تھی کہ اچانک یکے بعدیگرے 2 زور دار بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 7 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں