ارمینا خان نے اپنی بیٹی کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں
ارمینا اور فیصل خان کی بیٹی ’’امیلی اسلا‘‘ چھ ماہ کی ہوگئیں
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے اپنی شیر خوار بیٹی کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
ارمینا رانا خان پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کام کرچکی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیلی وی اسکرین سے غائب ہیں جس کی وجہ انکی توقعات کے مطابق پروجیکٹس نہ ملنا ہے۔
ارمینا خان برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں انکی زندگی ایک نئے اور خوبصورت مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، ارمینا اور شوہر فیصل خان کے ہاں چھ ماہ قبل پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے امیلی اسلا رکھا ہے۔
بیٹی کی زندگی کے چھ ماہ مکمل ہونے پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
ارمینا نے ایک میگزین انٹرویو میں اپنے ماں بننے کے تجربات پر بات کی ہے جبکہ میگزین کے سرورق پر انکی بیٹی کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے، چھوٹی امیلی اپنی ماں کی طرح انتہائی پیاری ہے۔
ارمینہ رانا خان، فیصل خان کے ساتھ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور دسمبر 2022 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔