کینیڈا جانے کی کوشش میں پکڑی جانے والی سابق رکن اسمبلی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

صائمہ ندیم ایک روز قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے ٹورنٹو کیلیے روانہ ہورہی تھیں کہ انہیں جہاز سے آف لوڈ کیا گیا


ویب ڈیسک May 24, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

ایک روز قبل بیرون ملک روانگی کے عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لی جانے والی تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پراپنے ایک وڈیو بیان میں صائمہ ندیم نے کہا کہ نومئی کو جو واقعات ہو ئے وہ نا قابل برداشت ہیں اور میں ان کی شدید مذمت کرتی ہو ، میں اس عمل پر پا رٹی سے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہو اور اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہے توہم ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی بیرون ملک روانگی کے عین وقت گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اپنا تعلق فوج سے ہے اور میں اپنی فوج کے بارے میں کچھ نہیں سُن سکتی۔

واضح رہے کہ صائمہ ندیم منگل اور بدھ کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے غیرملکی پرواز کے ذریعے ٹورنٹو کینڈا جا رہی تھی جہاں سے ایف آ ئی اے نے ان کو آف لوڈ کرائیرپورٹ تھانے منتقل کردیا گیا تاہم پھرپولیس کی جانب سے تفتیش کر کے ان کو گھر جانے کی اجازات دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں