جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 24, 2023
فوٹو:فائل

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مئی کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع کوٹ اعظم میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |