عرفی جاوید سے متاثر ہوکر نوجوان کی عجیب و غریب حرکت

عرفی جاوید کا بہت بڑا مداح اور انکے لباس و انداز سے متاثر ہوں، ہرجیش کمار


ویب ڈیسک May 24, 2023
فوٹو: انڈین میڈیا

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا پر متحرک عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن اب انکی نقل میں ایک نوجوان نے بھی انکے جیسا لباس پہن لیا جس پر اسکا مذاق بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے بھاگپور میں ایک نوجوان عرفی جاوید کی نقل میں اخبار کا لباس پہن کر نکل پڑا جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

برجیش کمار کے مطابق وہ اداکارہ عرفی جاوید کا بہت بڑا مداح اور انکے لباس و انداز سے بہت متاثر ہے اسی لیے وہ اس طرح کا لباس پہن کر بلاگنگ کرتا ہے۔

pagal

برجیش کمار نے کہا کہ اُسے بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا اور وہ اسکول و کالج میں بھی ماڈلنگ کر چکا ہے۔

ہرجیش کے مطابق اُسے اداکارہ عرفی جاوید کے کاسٹیوم ڈیزائن پسند ہیں اور اسی وجہ سے وہ مختلف قسم کے کاسٹیوم کو خود عرفی جاوید کی طرح ڈیزائن کرکے پہنتا ہے۔

برجیش کمار مختلف جگہوں پر بلاگ بنا کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہے، برجیش کے لباس کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے اسے سراہا تو کئی لوگ اسکی اس حرکت پر ہنس پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں