شہر کائل میں کائل نامی افراد نے جمع ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

ٹیکساس کےشہر کائل، میں کائل نامی میلے میں کائل کے نام سے 1500 افراد ایک جگہ جمع ہوئے


ویب ڈیسک May 25, 2023
امریکی شہر کائل میں 1500 افراد ایسے جمع ہوئے جن کا نام کائل تھا۔ فوٹو: یو پی آئی

امریکہ میں ایک دلچسپ تقریب منعقد ہوئی جس میں کائل نامی 1500 سے زائد افراد کائل شہر میں جمع ہوئے اور اس میلے کا نام بھی 'کائل فیئر' تھا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں کائل نامی ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں تین روزہ کائل فیسٹیول منعقد ہوا ہے جہاں 1500 سے زائد ایسے افراد جمع ہوئے ہیں جن کے نام بھی کائل ہی ہیں۔ ایک جانب تو یہ موسمِ بہار کا میلہ تھا تو دوسری جانب یہاں شہر کے نام والے افراد نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تمام افراد کی ٹی شرٹ پر کائل کے ساتھ ان کے مکمل نام لکھے گئے تھے۔



اگرچہ 2017 میں بوسنیا کے ایک شہر میں 'ایونز' نام کے 2325 افراد ایک جگہ جمع ہوئے تھے اور وہ ایک بڑا ریکارڈ ہے لیکن یہ میلہ کائل والوں نے لوٹ لیا۔

تمام مردوخواتین نے اپنے اپنے نام کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جہاں آتش بازی کی گئی اور دیگر دلچسپ مقابلے رکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے اور موسیقی کے مقابلے بھی تھے۔ تاہم تمام افراد کو شناختی کارڈ دکھانا لازمی تھا۔ اس کےعلاوہ صرف ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کا پہلا نام (فرسٹ نیم) کائل تھا نہ کہ وہ آخری یا درمیانہ نام تھا۔

اس موقع پرمشہور گلوکار کائل ڈینیئل کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس نے اپنےگیت سنا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیاکے دیگر ممالک سے بھی کائل نامی لوگ مدعو کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں