افغانستان چین کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع

افغانستان کے ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات اور ملک میں سستی ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح کیا جائے گا، چین


ویب ڈیسک May 24, 2023
[فائل-فوٹو]

امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے دارالحکومت میں چین کے سفیر وانگ یو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نے کہا کہ چین نے افغانستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور وہ اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

وانگ یو نے کہا کہ افغانستان اور چین کی براہ راست پروازیں آج سے شروع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایناک تانبے کی کان کے آپریشن کو تیز کیا جائے گا، افغان برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا اور ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملک میں سستی ہاؤسنگ سکیم کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

دوسری جانب نائب وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے آغاز کو تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو ویزا کے اجراء میں مزید سہولت فراہم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں