فواد خان کا اہلیہ کو تھائی لینڈ میں برتھ ڈے پارٹی کا سرپرائز

سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ، نینا کاشف سمیت قریبی دوستوں کی شرکت


ویب ڈیسک May 24, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں قریبی دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔

صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ، فلمساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، سٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیہ اور ان کی اہلیہ سیما کپاڈیہ بھی موجود تھے۔

احمد علی بٹ نے تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، "سالگرہ مبارک ہو، صدف۔ اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا۔"


فلمساز نینا کاشف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے صدف کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ مسکراتی اور جگمگاتی رہیں۔

naina

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد کی اہلیہ صدف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں