وزیراعظم شہباز شریف شہدا پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے
شہدا پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم دیکھ کر شرکا کی آنکھیں بھر آئیں
وزیر اعظم شہباز شریف عظمت شہدا کنونشن میں شہیدوں پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
اسلام آباد میں شہدا کی عظمت کے حوالے سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلح افواج کے شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی جبکہ غازیوں کی فیملیز بھی اس پروگرام میں شریک تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے بچوں اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے اُن کے سر پر دست شفقت رکھا اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعظم نے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ وطن کی خاطر جانیں دینے والوں کے مقام پر کسی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

آڈیو ٹیوریم میں شہدا پر بنائی جانے والی ایک دستاویزی فلم بھی چلائی گئی جس کو دیکھ کر وزیراعظم شہباز شریف سمیت ہال میں بیٹھے تمام شرکا کی آنکھیں نم ہوگئیں۔