جماعت اسلامی بارش متاثرین کیلیے امدادی کیمپس لگائے گی

کیمپوں میں خشک راشن،خورونوش کی اشیاورقوم وصول کی جائینگی،اسد اللہ بھٹو

کیمپوں میں خشک راشن،خورونوش کی اشیاورقوم وصول کی جائینگی،اسد اللہ بھٹو, فوٹو: اے ایف پی

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسداللہ بھٹو نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ عوام کی دادرسی کیلیے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں امدادی کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


جماعت اسلامی کی جانب سے متاثرین کی مدد کیلیے لگائے جانے والے ان امدادی کیمپوں میں خشک راشن،خورونوش کی اشیا اور نقد رقوم وصول کی جائیں گی، دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد نسیم نے کہا ہے کہ حالیہ قیامت خیز بارشوں سے پورے ملک میں عمومی اور سندھ کے بالائی اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان ہوا ہے۔

مسلسل بارشوں کی وجہ سے بڑے پیمانے لوگ اپنے گھروں و املاک سے محروم ہوکر کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں ان بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا انسانیت کا درد رکھنے والے افراد پراخلاقی و دینی فرض بنتا ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان حسب سابق بارش متاثرین کی امداد کے لیے دن رات ایک کردیں۔
Load Next Story