
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایونٹ کے پول اے کے دوسرے میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جبکہ عبدالحنان شاہد، عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے ہرا یا تھا۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان سے ہوگا۔
Full Time#MJAC23#WatchHockey#asiahockey pic.twitter.com/tjFBMeedhG
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) May 24, 2023
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔