جونیئر ہاکی ایشیاکپ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

قومی ٹیم نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 9 گول سے شکست دیدی

(فوٹو: ٹوئٹر)

عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیاکپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایونٹ کے پول اے کے دوسرے میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جبکہ عبدالحنان شاہد، عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔


مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول سے ہرا یا تھا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان سے ہوگا۔

Load Next Story