سعودی عرب اور کینیڈا کا 6 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2018 سے خراب تھے، حالیہ پیشرفت محمد بن سلمان اور جسٹن ٹروڈو کی ملاقات میں ہوئی

فوٹو فائل

کینیڈا اور سعودی عرب نے تمام تنازعات کو ختم کر کے 6 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کردیا۔

خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر کے سفیروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 'کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ کے روز فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story