بھارتی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منعقد کی جانے والی نئی پارلیمانی عمارت کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 19 قومی اور علاقائی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے مشترکہ جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ مودی کا صدر مملکت دروپدی مرمو کے بغیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنا نہ صرف ایک سنگین توہین ہے بلکہ جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔
اعلامیی میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی صدر ایک مقررہ غیر جماعتی ایگزیکٹو ہوتا ہے جو کہ اعلیٰ ترین آئینی اتھارٹی ہے۔ جب صدر کو نظرانداز کردیا تو پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح نکل گئی ہے اور اسی وجہ سے ہمیں نئی پارلیمانی عمارت کی کوئی اہمیت نظر نہیں آتی۔
واضح رہے کہ نئی عمارت 2.4 ارب ڈالر کے منصوبے کا مرکز ہے جس کا مقصد کچھ ممتاز اداروں کو ورثے سے باہر، برطانوی نوآبادیاتی عمارتوں کو بڑی، جدید سہولیات میں منتقل کرنا ہے۔