دھوکا دہی پر مبنی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے بچیں ایس ای سی پی

رجسٹریشن کا مطلب یہ نہیں کہ کمپنی لوگوں سے سرمایہ طلب کر سکتی ہے


Irshad Ansari May 25, 2023
الائنس ان موشن گلوبل پرائیویٹ(لمیٹڈ)کمپنی خلاف قانون منافع کی پیشکش کر رہی فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ بھاری منافع اور غیر حقیقی فوائد کا لالچ دے کر سرمایہ بٹورنے پر مبنی دھوکا دہی پر مبنی غیر قانونی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں جن میں بھاری منافع اور غیر حقیقی فوائد کا لالچ دے کر سرمایہ بٹورا جاتا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمیشن مسلسل واضح کر رہا ہے کہ کسی کمپنی کی محض رجسٹریشن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کمپنی لوگوں سے سرمایہ طلب کر سکتی ہے یا سرمایہ کاری کی اسکیموں کا اجراء کر سکتی ہے۔

ایس ای سی پی کے مشاہدہ میں آیا ہے کہ ''الائنس ان موشن گلوبل پرائیویٹ (لمیٹڈ) کمپنی، خلاف قانون عوام کو ملٹی لیول مارکیٹنگ اور دیگر غیر قانونی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف غیر حقیقی منافع کی پیشکش کر رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں